اروناچل پردیش: علیحدگی پسندوں کا حملہ، بھارتی فوجی افسر اور سپاہی ہلاک، 9 زخمی

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں آسام رائفلز کے 2اہلکار ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

محکمہ دفاع کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل جیرن جیت کنوار نے بتایا میانمار اور بھارت کی سرحد سے 26 کلومیٹر دور کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور پر کسی تنظیم یا گروپ کا نام نہیں بتایا گیا جو اس کارروائی میں ملوث ہوسکتا ہے۔ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے‘ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق کے این ایس سی این (کی) اور الفا کیڈر کے جنگجو ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :