مظفر آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

شہری علاقوں میں12 جبکہ دیہی علاقوں میں 15 سی16 گھنٹے لوڈشیڈنگ

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شہری آبادی میں 12گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 15سے 16گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے انسانی زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے حکومت آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری لوڈ شیڈنگ میں کمی میں موثر اقدامات نہ کرسکے عوام نے شدید احتجاج کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پاکستان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کے بعد تین سے چار گھنٹے تک عملدرآمد تو ہوگیا مگر آزادکشمیر میں اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا آزادکشمیر بھر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ 12گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 15سی16گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث انسانی زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے کاروباری نظام ٹھپ ہزاروں افراد کے گھروں کے چولہے بجھ گئے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی پر عملدرآمد ہوسکا اور نہ ہی حکومت آزادکشمیر نے کوئی آواز اٹھائی اب عوام نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں پہیہ جام شٹر ڈرون ہڑتال کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :