نشان حیدر میجر محمد اکرم شہید کا45واں یوم شہادت آج منایا جائیگا

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید کا45واں یوم شہادت آج (پیر کو) منایا جائے گا اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر اکرم شہید 14اپریل1938ء کو جہلم کے علاقہ پنڈ دادن خان میںپیدا ہوئے ان کے والدملک سخی محمد بھی پاک فوج میں حوالدار تھے۔

(جاری ہے)

میجر محمد اکرم نے دسمبر 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران کوہلی کے محاذ پر تعیناتی کے دوران دشمن کے ٹینک تباہ کرکے ان کو بھاری نقصان پہنچایا ،5دسمبر1971ء کو دشمن کے ساتھ پیکار یہ مجاہد جام شہادت نوش کر گیا۔میجر محمد اکرم شہید کو 24دسمبر 1971ء کو پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ۔میجر محمد اکرم شہید کو مشرقی پاکستان (بنگلا دیش) میں سپردخاک کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :