شاعر اور مزاح نگار پطرس بخاری کی58ویں برسی آج منائی جائے گی

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)اردو ادب کے نامور شاعر اور مزاح نگار پطرس بخاری کو جہان فانی سے رخصت ہوئے اٹھاون برس بیت گئے ان کی58ویں برسی آج(پیر کو)منائی جائے گی ،ملک کے مختلف ادبی حلقوں میں تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پطرس بخاری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پطرس بخاری جن کا اصل نام سیّد احمد شاہ بخاری تھالیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے وہ ایک ممتاز مزاح نگار،شاعر،صحافی اور ادیب تھے ان کی معروف تصنیف میں ’’ پطرس کے مضامین ‘‘ بے حد مقبول ہے انہیں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا سپیچ رائٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

پطرس بخاری گورنمنٹ کالج لاہور کے پہلے پرنسپل بھی رہے ہیں معروف شاعر فیض احمد فیض اور ن م راشد ان کے شاگرد رہے ہیںحکومت پاکستان نے ان کی 100ویں سالگرہ پر ان کی تصویر کے ہمراہ ایک یادگارڈاک ٹکٹ کا بھی اجراء کیا تھا انہیںان کی وفات کے طویل عرصے بعد سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میںہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔پطرس بخاری5دسمبر 1958ء کو امریکہ میں انتقال کر گئے تھے۔