جہلم: 2پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی، ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) جہلم میں تھانہ سٹی کے 2پولیس اہلکاروں میں معمولی تکرار پر جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کے دوران ایک اہلکار نے دوسرے کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار جہلم کے علاقہ لالازار میں گشت پر مامور پولیس وین میں سوار تھے۔ معمولی تکرار پر دونوں جھگڑ پڑے۔جھگڑے کے دوران کاشف بٹ نامی اہلکار نے منور نامی اہلکار پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے منور موقع پر ہی جاں بجق ہوگیا۔واقعے کے بعد ملزم کاشف بٹ موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے فرار ملزم کاشف بٹ کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :