مردان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) مردان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،مرنیوالے افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مردان کے علاقہ لونڈ خوڑ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق ہوگئے۔مرنیوالے افراد آپس میں رشتے دار ہیں ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔واقعہ رات گئے پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :