کراچی ،مصطفی عزیز آبادی درباریوں کے سردار ،ان کے لانڈھی میں10گھر ہیں:عامر خان

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) ایم کیو ایم کے پاکستان کے مرکزی رہنمائ عامر خان نے کہا ہے کہ مصطفی عزیز آبادی درباریوں کے سب سے بڑے سردار ہیں،ان کے لانڈھی میں ایک ساتھ 10گھر بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عزیز آبادی کے چھوٹے بھائی کے ایم سی میں ملازم ہیں ،انہوں نے کے ایم سی کی زمینوں میں خرد برد کی جبکہ محمد انورکے چھوٹے بھائی چنوں ماموں چائینہ کٹنگ کے کنگ ہیں۔

(جاری ہے)

مشرف کے دور میں واسع جلیل ڈسٹرکٹ ناظم تھی,اب وہ کہتے ہیں میں شروع سے لندن میں تھا۔رینجرزواسع جلیل کو سوال جواب کیلیے بلاتی ہے، اگلے دن وہ پھرلندن بھاگ جاتے ہیں،وہ تو رینجرز کے سوالات بھی برداشت نہیں کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ 22اگست سے پہلے یہ گفتگو بند کمروں میں ہوئی تھی،ہم چاہتے تھے کہ یہ مرحلہ نہ آئے لیکن 22اگست کو آ ہی گیا۔ اگر آپ مطمئن نہیں توساتھ نہ دیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ تنظیم کا شیرازہ نہ بکھری

متعلقہ عنوان :