صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتا ہے،امریکی ماہرین صحت

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹینسی یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں اضافی تنائو میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ ناشتہ کرنے سے جسم میں میٹا بولزم کی شرح بڑھتی ہے جس کا مطلب ہے کہ نیند کے دوران کیلوریز جلنے کا جو عمل سست ہو جاتا ہے وہ ناشتہ کرنے سے تیز ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا مذید کہنا ہے صبح کے ناشتہ موٹاپے سے بچاتا ہے،ناشتہ نہ کرنا موٹاپا ذیابطیس،امراض قلب اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔