چین ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے فعال کردار ادا کررہا ہے

ثقافتی ورثے کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں ، چینی سفیر

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چین خطرے سے دو چار ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے عالمی کوششوں میں فعال کردار ادا کررہا ہے،چینی حکومت اس سلسلے میں قومی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے تا کہ ثقافتی واقعات کو تحفظ فراہم کیا جاسکے اور ثقافتی تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں اس سلسلے میں عالمی ثقافتی باقیات کے تحفظ میں فعال کردار ادا کرسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات میں تعینات چینی سفیر نے یہاں ابوظہبی میں خطرے سے دوچار ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے اپنے خطا ب میں ثقافتی ورثے کی باقیات کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف چینی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ چینی حکومت اس سلسلے میں بھرپور تعاون کررہی ہے اور وہ عالمی سطح پر بھی یہ تعاون جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :