چینی مصنفہ تا ئی ننگ فیڈریشن آف لٹریسی اینڈ آرٹ سرکل کی چیئر پرسن منتخب

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) معروف چینی مصنفہ تائی ننگ کو چین کی فیڈریشن آف لٹریسی اینڈ آرٹ سرکل کی چیئر پرسن منتخب کر لیا گیا ہے ، انہیں سن جیا زینگ کی جگہ منتخب کیا گیا ہے ، تائی ننگ کو دوسری بار چین کی رائٹرز ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن بھی منتخب کیا گیا ہے ، 59سالہ تائی نے قومی ایوارڈ 1980ء میں حاصل کیا تھا جو انہیں ایک شارٹ سٹوری پر دیا گیا تھا ، یہ کہانی ایک چینی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو بیرونی دنیا کے بارے میں جاننا چاہتی تھی اور غلطی سے ایک ٹرین پر بیٹھ گئی تھی ۔