جینان میں فیکٹری کی عمارت منہدم ،5افراد ہلاک ، 4زخمی

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

جینان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چین کے مشرقی شہر جینان میں ایک فیکٹری کی عمارت گرنے سے 5افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز دوپہر کے بعد پیش آیا جب کہ نجی ملکیت میں ایک فیکٹری جس کی تزئین و آرائش جاری تھی کا ایک حصہ منہدم ہو گیا اور 9افراد ملبے تلے دب گئے ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 7افراد کو ملبے سے نکال لیا ،ان میں سے 3افراد دم توڑ گئے جبکہ 4زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ، زخمیوں کی حالت بہتر ہے ، بعد ازاں ملبے سے دو اور لاشیں بھی نکال لی گئیں ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثہ میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :