چین اور میکسیکو کا زرعی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

قدرتی کھا د اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائیگا ، میکسیکن وزیرزراعت

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

کین کن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چین اور میکسیکو نے اپنی زراعت کو بہتر بنانے کیلئے اور بہترین زرعی تجربات کے تبادلے کا عزم ظاہر کیا ہے ، دونوں ملک زراعت کی ترقی کیلئے قدرتی کھا د کے استعمال کو فروغ دیں گے اور جد ید زرعی ٹیکنالوجی استعمال کریں گے کیونکہ زرعی پیداوار میں اضافے اور زرعی ترقی کیلئے کھاد اور کیڑے مار ادویات کا استعمال بہت ضروری ہے ، ہم اپنی روز مرہ زندگی میں ماحولیاتی تحفظ اور اس کے اثرات سے آگاہ ہیں ، اس لئے ہم اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ کرتے ہوئے ماحول کو بھی اس کا فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات میکسیکو کے وزیر زراعت جوسے کلزادہ نے یہاں منعقد ہونیوالی تیرہویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔کانفرنس 17دسمبر تک جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ میکسیکو ماحول کے تحفظ میں نمایاں پیشرفت کررہا ہے اور وہ دنیا بھر میں جینیٹک مواد کے تحفظ میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتا ہے ، وہ زراعت لائف سٹاک اور مچھلیوں کی پیداوار میں نمایاں ترقی کررہا ہے ، میکسیکو میں 26ملین ہیکٹر زمین کاشت کے قابل ہے جس میں سے 22ملین ہیکٹر پر کاشت کی جارہی ہے جبکہ باقی چار ملین مرکزی پروگراموں کیلئے محفوظ کر لی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :