’آج پڑھانے کی ضد نہ کرو ‘ طالب علم کا ٹیچر سے مطالبہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 دسمبر 2016 12:24

’آج پڑھانے کی ضد نہ کرو ‘ طالب علم کا ٹیچر سے مطالبہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2016ء)عام طور پر طلباء اکثر کلاس میں اپنے اساتذہ سے نہ پڑھانے کی فرمائش کرتے ہیں لیکن پاکستانی طالب علم نے تو اس روایتی مطالبے کا انوکھا انداز اپنا لیا۔ پاکستان کی ایک نجی یونیورسٹی میں کلاس شروع ہوتے ہی طالب علم نے سُریلی انداز میں گانا گا کر اپنی ٹیچر سے نہ پڑھانے کی ضد کر ڈالی۔

(جاری ہے)

طالب علم نے مشہورغزل ’’آج جانے کی ضد نہ کرو‘‘کی ’’پیروڈی‘‘آج پڑھانے کی ضد نہ کرو"گا کر نہ صرف پوری کلاس کو اپنادیوانہ بنا لیا بلکہ اپنی ٹیچر کو بھی اس مطالبے پر غور کرنے پر مجبور کردیا۔

پاکستانی طالب علم کایہ سُریلا مطالبہ ان دنوں سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والی ویڈیو آپ بھی دیکھئے۔