دبئی: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو متحدہ عرب امارات کےسب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 12:21

دبئی: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو متحدہ عرب امارات کےسب  سے بڑے سول ..

دبئی:(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،04دسمبر 2016): متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ محمد بن النہیان اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو امارات کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے نوازا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کو یہ اعزاز دنوں ریاستوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔شاہ سلمان کے اعزاز میں یہ تقریب دبئی کے المشرف محل میں منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

دبئی کے حکمران شیخ راشد المختوم، سپریم کونسل کے ممبران شیخ محمد بن زید، متحدہ عرب امارات کے حکمران اور شاہی خاندان کے معزز افراد نے ہفتے کو شاہ سلمان کا استقبال کیا۔
دونوں ریاستیں مشترکہ مفادات کونسل کے تحت عوام کی بہتری کے اقدامات اُٹھا رہی ہیں اور علاقائی تعاون کو فرغ دے رہی ہیں۔