بھارت میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان پر طالبان کو پناہ دینے کا الزام

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 دسمبر 2016 12:04

بھارت میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر کی پاکستان کیخلاف ..

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2016ء) بھارت میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پر طالبان کو پناہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتی شہر امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان کی تعمیرنو کیلیے 50 کروڑ ڈالرفنڈ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں ۔انسداددہشت گردی کیلئےخطےمیں مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر الزام عائد کیا کہ سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا۔ اپنے خطاب میں اشرف غنی نے مزید کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس افغانستان کودرپیش خطرات کےپیش نظرہورہی ہے۔ افغانستان میں اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ افغانستان میں سکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ افغانستان کے مسئلے پر توجہ دینے پر شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :