مردان میں نامعلومسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

اتوار 4 دسمبر 2016 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) مردان میں نامعلومسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مردان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نواحی علاقہ لونڈ خوڑ میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والے 2 موٹر سائیکل سوار وں پر نامعلوم مسلح افراد نی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرنے والے افراد آپس میں رشتے دار تھے ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :