اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے،میدانی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے

اتوار 4 دسمبر 2016 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں می موسم سر اور خشک رہنے،میدانی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے وسط تک ملک کے بیشتر علاقوں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم مالاکنڈ، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :