’’ کلر آف فیوژن ‘‘کے عنوان سے چوتھے فیشن شو کا انعقاد

اتوار 4 دسمبر 2016 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)پیپر میریکل کے زیر اہتمام اور لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے ’’ کلر آف فیوژن ‘‘کے عنوان سے چوتھے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں 35سے زائد ممالک کے سفیروں سمیت دیگر عالمی تنظیموں کے وفودنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئر مین بورڑ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمرا کامران لاشاری نے اس موقع پر کہا کہ دنیا بھر کے سفیروںکی اس طرح لاہور آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر آ کر پرفارم کرنا بین الاقومی سطح پر ہماری بہتر پہچان کو مزید بہتر کرنے میں مدد دے گا،دنیا کا ہمارے اوپر اعتماد بڑھے گا،ہماری بڑی لامیابی ہوگی، بداعتمادی کا خاتمہ ہوگا، سو ثقافتی سطح پر ہماری یہ کاوش تاریخ کے اوراق پر انمٹ اثرات مر تب کرئے گی ۔

ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کیپٹن عطا محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ میں ان تمام ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے الحمرا آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر فارم کیا ،اس پلیٹ پر اعتماد کیا، ہماری عزت افزائی کی، میں پیپر میریکل کی انتظامیہ کا بھی شکر گزار ہوں۔ اس منفرد فیشن شو میں مختلف ممالک کے سفیروں اور ان کے بیگمات نے ریمپ پر واک کی۔