اداکارہ ثناء (آج )لندن سے وطن واپس پہنچیں گی

اتوار 4 دسمبر 2016 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) لالی ووڈ سٹار ثناء آج ( پیر) کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گی ۔ اداکارہ چندروزقبل لندن میں ہونے والے پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لئے گئی تھیں جہاں ان کو بہترین اداکارہ قرار پانے پر پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے لندن میں ہونے والے ایک فیشن شو میں بھی شرکت کی تھی۔