فرزانہ تھیم کومزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’ہم سب عجیب ‘‘ میں کاسٹ کر لیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم کو نجی ٹی وی چینل سے آ ن ائیر مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’ہم سب عجیب ‘‘ میں کاسٹ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مذکورہ پراجیکٹ کیلئے چار اقساط کی ریکارڈنگ بھی مکمل کر ادی ہے ۔ڈرامہ سیریل کے ہدایتکار افتخار عفی ہیں۔