فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتا ہے ،حقیقی زندگی میں بڑا نرم دل انسان ہوں‘ نیئر اعجاز

اتوار 4 دسمبر 2016 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتا ہے ،جس طرح اسکرین پر با رعب نظر آتا ہوں حقیقی زندگی میں بالکل اس کے برعکس ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ با رعب کردار میں پسند کیا گیا ہے اور میرے پرستار مجھے ایسے کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدت آنے کے باوجود پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ اپنی ڈگر پر چل رہا ہے جس میں ہمارے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے اور یہ انتہائی خوش آئند ہے۔ نیئر اعجاز نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ چیلنجنگ کردار کے لئے میرا چنائو کیا جاتا ہے اورمیری ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ ایسی کردار نبھائوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔