کچھ لڑکیوں نے جلد شہرت ، دولت کے حصول کیلئے اسٹیج کا غلط استعمال کیا ‘ زارا اکبر

عوام آج بھی فیملی ڈرامہ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے اس کیلئے اسکرپٹ پر توجہ نہیں دی جارہی

اتوار 4 دسمبر 2016 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ کچھ لڑکیوں نے جلد شہرت اور دولت کے حصول کیلئے اسٹیج کا غلط استعمال کیا جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، عوام آج بھی فیملی ڈرامہ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے اس کیلئے اسکرپٹ پر توجہ نہیں دی جارہی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ڈپریشن کا شکار عوام تفریح کے لئے اسٹیج ڈرامہ دیکھنے آتے ہیں اگر اس میں صاف ستھرا رقص ہو تو اس میں کوئی برائی والی بات نہیں ۔

میں یہ بر ملا کہوں گی کہ کچھ لڑکیوں نے جلد شہرت اوردولت کے حصول کے لئے اس پلیٹ فارم کا غلط استعمال کیا جس کے لا محالہ پورے شعبے پر اثرات مرتب ہوئے ہیں جو یقینا منفی ہیں۔لیکن ایسی لڑکیوں کو پذیرائی نہیں ملتی اور وہ جلد ہی پرستاروں کے دلوں سے اتر جاتی ہیں۔