مقبوضہ بیت المقدس ،اسرائیلی فوج نے راہ چلتے فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 11:50

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے راہ چلتے فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو شمالی بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ کے قریب قائم ایک پولیس چوکی کے قریب سے حراست میں لے لیا۔عینی شاہدین کے مطابق قابض فورسز نے فلسطینی شہری مراد سرندح کا شناختی کارڈ چیک کرنے اور اس کے سامان کی تلاشی لینے کے بعد اسے فوجی گاڑی میں ڈالا اور کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ سرندح کو حراست میں لینے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :