ترکی اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مظبوطی دلانے کا عندیہ

اتوار 4 دسمبر 2016 11:40

باکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) ترک وزیر چاوش اولو نے آذری ہم منصب المار میمد یاروف سے ملاقات کی جس دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، مسئلہ قارابا غ، سلسلہ حل کی پیش رفت سمیت علاقائی و عالمی معاملات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک وزیر نے اس موقع پر کہا کہ"ہمیں باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہیے، تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے، جس کے لیے مواصلاتی نظام میں بہتری لانا لازمی ہے، جو کہ باکو ، تبلیسی، قارس ریلوے لائن منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ممکن بن سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم انشااللہ بیجنگ تک اہم منصوبوں کے مرکز کے جگہ بنا رہے ہیں۔ توانائی کے حوالے سے منصوبوں پر کامیابی سے کام جاری ہے۔ اولی طور پر آذری گیس کو ترکی لایا جائیگا جہاں سے اسے یورپی منڈی تک پہنچایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :