جرمنی پی کے کے گروپ کا ترکوں کی املاک پر حملہ

اتوار 4 دسمبر 2016 11:40

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے نے جرمن شہروں ہمبرگ اور شیلز وگ ہالسٹین میں ترکوں کے کاروباری مراکز ،انجمنوں اور عمارتوں پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی کے کے کے حامی گروپ نے ہمبرگ میں ترک ثقافتی مرکز ، ایک مقامی اخبار کے دفتر اور ترک فٹ بال کلب سمیت ایک مسجد پر رنگ پھینکا اور پٹرول بموں سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

یورپ میں آباد ترک نژاد برادری کی کنفیڈریشن کے صدر جمال چیتین نے ان واقعات کی مذمت کی اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کریں۔انہوں نے ترک برادری سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ہم ان تمام اشتعال انگیز واقعات کا جواب جمہوری طرز عمل اپنا کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :