ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے اور تجارت کو مضبوط بنانے کی حمایت کرتے ہیں ، برطانوی وزیر خارجہ

اتوار 4 دسمبر 2016 11:40

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایٹمی معاہدے اور ایران کے ساتھ تجارت کو مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن نے رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز چیٹہم ہاؤس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ صحیح راستہ طے کر رہا ہے اور ہمیں اس عمل کے مثبت نقاط پر زور دینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تجارت میں فروغ ان مثبت نتائج میں سے ہے کہ جس کا ہم برطانیہ اور ایران کے درمیان مشاہدہ کر رہے ہیں اور اس کی شرح میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے اسی طرح یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا اور بریگزٹ پر عمل درآمد کے بارے میں بھی کہا کہ برطانیہ مضبوط یورپی یونین چاہتا ہے اور وہ اس یونین کی یکجہتی اور اس کے ساتھ تعلقات کو کمزور کرنے کے درپے نہیں ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے بھی اس سے قبل ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :