عراق کے ستّر فیصد مقبوضہ علاقے، دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

اتوار 4 دسمبر 2016 11:40

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) عراقی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے زیرقبضہ ستّر فیصد علاقے عراقی فوجیوں کی کوششوں سے آزاد کرا لئے گئے۔العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اٹلی کے شہر روم میں بحیرہ روم ڈائیلاگ کانفرنس میں کہا کہ عراق، دہشت گردی کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے جبکہ دہشت گردی کے مقابلے کے لئے عالمی سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہی.۔

(جاری ہے)

ابراہیم جعفری نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج ، دہشت گردوں کے مقابلے میں اپنے ملک کا دفاع کر رہی ہیں- عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ آزاد شدہ علاقوں میں امن کی بحالی اور پناہ گزینوں کے لئے فوری راہ حل پیش کئے جانے کی ضرورت ہے۔اس رپورٹ کے مطابق موصل کی آزادی کی کاروائی، کہ جس کا آغاز سترہ اکتوبر سے ہوا ہے، اپنے اہداف کے قریب ہی- عراق سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق عراق کی مرکزی پولیس مشرقی موصل کے القیارہ سیکٹر میں چھیانوے دیہاتوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے

متعلقہ عنوان :