فرانس میں عوامی مقامات پر مذہبی علامات کی نمائش پرعائد پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک پارک میں نصب حضرتِ مریم کا مجسمہ اتارنے کا حکم

اتوار 4 دسمبر 2016 11:20

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) فرانس میں حکام نے عوامی مقامات پر مذہبی علامات کی نمائش پرعائد پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک پارک میں نصب حضرتِ مریم کا مجسمہ اتارنے کا حکم دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے پہلے فرانسیسی عدالت نے مجسمہ ہٹانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر تین ماہ میں مجسمہ نہیں ہٹایا گیا تو یومیہ سو یورو جرمانہ ادا کرنا ہو پڑے گا۔

(جاری ہے)

قصبے کے میئر کا کہنا ہے کہ وہ حضرتِ مریم کے مجسمے کو کسی نجی زمین پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جینیوا نہر کے کنارے حضرتِ عیسیٰ اور اٴْن کا والدہ کا مجسمہ 2011 ء سے نصب ہے۔سوشل میڈیا پر بعض افراد نے مجسمہ ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کی۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ فیصلہ آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ فرانس میں ریاستی معاملات اور گرجا گھر کا نظام ایک دوسرے سے الگ رکھنے کے سخت قوانین موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :