جاپان کے ساتھ امن معاہدے میں مشکلات حائل ہیں، روسی وزیر خارجہ

اتوار 4 دسمبر 2016 11:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ سردست جاپان کے ساتھ امن معاہدے میں حائل پیچیدگیوں کو کم کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے یہ بیان اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیدا کے ساتھ ماسکو میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دیا۔

(جاری ہے)

اس پریس کانفرنس میں فومیوکیشیدا کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ متنازعہ جزائر پرمعاہدے کے تعلقات میں بہتری کے لیے ازحد ضروری ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ کے مطابق سمندری جزائر پر اختلافات کو باہمی رضامندی سے حل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ کا بیان صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ جاپان سے قبل خاصا اہم خیال کیا جا رہا ہے۔ پیوٹن15دسمبر کو جاپان پہنچیں گے۔