گمبیا میں اقتدار کی منتقلی کے لیے مذاکرات شروع

اتوار 4 دسمبر 2016 11:20

بنجول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) گمبیا کے نو منتخب صدر آداما بیرو نے منتقلی اقتدار کی خاطر اپنے اتحادیوں سے مذاکراتی عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرئع ابلاغ کے مطابق اس افریقی ملک میں منعقد ہوئے الیکشن میں بًیرو کی غیر متوقع فتح کی وجہ سے صدر یحییٰ جمعہ کا بائیس سالہ دور اقتدار ختم ہو گیا تھا۔ گزشتہ روز جب الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو بًیرو کے حامیوں نے خوشیاں منانا شروع کر دیں۔ متوقع طور پر بًیرو آئندہ برس جنوری میں اقتدار سنبھال لیں گے۔

متعلقہ عنوان :