جرمنی میں مہاجرین کی رہائش گاہوں پر حملوں میں کمی

اتوار 4 دسمبر 2016 11:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) جرمن پولیس نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک مہاجرین کے شیلٹر ہاؤسز پر 877 حملے ریکارڈ کیے گئے۔

(جاری ہے)

ان اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس اس طرح کے حملوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق 2015ء میں اس نوعیت کے حملوں کی تعداد 1031 ریکارڈ کی گئی تھی۔ جرمنی کی وفاقی پولیس نے بتایا کہ پہلے گیارہ ماہ کے دوران ہونے والے ایسے 816 حملوں میں دائیں بازو کے انتہا پسند ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :