بیلجیم میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری رہے گا

اتوار 4 دسمبر 2016 11:20

بیلجیم میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری رہے گا

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) بیلجیم کے وزیر داخلہ نے یورپی پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر ملک میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری رہنے کی خبر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بیلجیم کے وزیر داخلہ جان جیمبون نے کابینہ کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد، یورو پل ( یورپی پولیس) کی رپورٹ کی بنیاد پر یورپ میں داعش دہشت گردوں کے ذریعے نئے حملے کئے جانے اور دہشت گردی سے لاحق خطرات کے پیش نظر ملک میں مزید تین ماہ کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ جاری رہنے کا اعلان کیا ہے۔

جان جیمبون نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے چار سو ملین یورو کا بجٹ مختص کیا ہے۔ بیلجیم کی حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہی سڑکوں اور میدانوں میں فوج کی موجودگی اور دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔واضح رہے کہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں مارچ 2016میں دہشت گردانہ حملے کئے گئے تھے جن میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھی-