پاک ، بھارت کشیدہ صورتحال، ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دینے کا خواب چکنا چور ہوگیا

فلم رئیس میں سے متعدد سین کاٹ دیئے گئے

اتوار 4 دسمبر 2016 11:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدہ ترین صورتحال کے باعث پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دینے کا خواب چکنا چور ہو کر رہ گیا۔ فلم منتظمین نے فواد خان کی طرح ماہرہ خان کو بھی سین کاٹ کاٹ کر فلم سے تقریباً باہر ہی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مد مقابل ہیروئن کا کردار ادا کرکے دھماکے دار انٹری دینا چاہتی تھیں تاہم ان کا یہ خواب دونوں ملکوں کی کشیدہ صورتحال نے چکنا چور کردیا ۔

پہلے انہیں انڈیا میں فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس آنا پڑا اور اب فلم کے کرتا دھرئوں نے ان کے متعدد سین بھی کاٹ دیئے ہیں۔بالی ووڈ لائف کے مطابق ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے مد مقابل ایک گانا ریکارڈ کرایا تھا جس کے کچھ سین ریکارڈ ہونا باقی تھے تاہم کشیدہ حالات کے باعث اداکارہ بھارت نہیں جاسکیں۔ ماہرہ خان کے انڈیا نہ جا سکنے کے باعث ان کا پورا گانا ہی فلم سے ختم کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ماہرہ خان کے شاہ رخ خان کے ہمراہ فلمائے گئے رومانٹک سین بھی ختم کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :