ایشوریا رائے کی جانب سے خود کشی کی کوشش کرنے کی خبریں بے بنیاد نکلیں

ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، سسرال کیساتھ تعلقات ٹھیک ہیں، وضاحتی بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 11:10

ایشوریا رائے کی جانب سے خود کشی کی کوشش کرنے کی خبریں بے بنیاد نکلیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے خود کشی کی کوشش کرنے کی خبریں بے بنیاد نکلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل خبر سامنے آئی تھی جس میں بھارت کی صف اول کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے کی جانب سے خود کشی کرنے کی کوشش کا دعویٰ کیا گیا تھا اور ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی ۔ تاہم اب وضاحت کی گئی ہے کہ ایشوریا رائے کی جانب سے خود کشی کی کوشش کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ایسی کسی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایشوریا رائے کے اپنے سسرا ل کیساتھ تعلقات ٹھیک ہیں اور وہ ان کیساتھ خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :