پریتی زنٹاکے کزن نیتن چوہان نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر خود کشی کرلی

اتوار 4 دسمبر 2016 11:10

پریتی زنٹاکے کزن نیتن چوہان نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر خود کشی کرلی

شملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریتی زنٹا کے کزن نتین چوہان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے کزن نتین چوہان نے گھریلو ناچاکی سے تنگ آ کر سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی جبکہ خودکشی کا واقعہ جمعے کے روز شملہ میں پیش آیا جہاں انہوں نے گھر میں کھڑی اپنی گاڑی میں ہی ذاتی پستول سے سر میں گولی ماری۔

دوسری جانب پولیس کو گاڑی اور گھر سے 4 صفحات پر مبنی خط بھی ملا ہے جس میں انہوں نے بیوی اور سسرال والوں کو خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ خط کے مطابق اہلیہ اور سسرال والوں کی جانب سے بیٹے سے ملاقات پر پابندی اور جھوٹے مقدمات درج کرانے پر دلبرداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :