کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے نہایت ضروری ہوتی ہے،مدیحہ شاہ

شوبز سے دوری کا سو چ بھی نہیں سکتی ، شائد ہی کوئی فنکار ایسا ہوگا جو اچھے کردار کی پیشکش پر اسے نبھانے کی حامی نہ بھرے، انٹرویو

اتوار 4 دسمبر 2016 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے نہایت ضروری ہوتی ہے،شوبز سے دوری کا سو چ بھی نہیں سکتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شائد ہی ایسا کوئی فنکار ہوگا جسے اچھے کردار کی پیشکش ہو اور وہ اس کردار کو نبھانے کی حامی نہ بھرے، شوبز سے دور رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو کامیابی حاصل کرنے کیلئے ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ میں کس طرح کا کردار نبھا سکتی ہوں اسی طرح جب کسی کردار کو کسی فنکار پر مسلط کرنے کی کوشش کی جائیگی تو اس کے نتائج نہیں لئے جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے نہایت ضروری ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔