کپل شرما نے عامر اور شاہ رخ خان کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 11:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) یاہو انڈیا نے بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانیوالے مردوں کی فہرست جار ی کردی جس میں کپل شرما نے عامر اور شاہ رخ خان کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جاری فہرست میں پہلے نمبر پر سلمان خان ،دوسرے نمبر پر کپل شرما جس کے بعد امیتابھ بچن، شاہ رخ اور عامر خان بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

کپل شرما کو یہ مقبولیت ان کے شو کامیڈی نائٹس ود کپل سے ملی جبکہ آج کل وہ فلموں میں بھی سرگرم ہیں۔مجموعی طور پر بھارت میں لوگوں مسلسل پانچویں سال بھی اداکارہ سنی لیون کو سب سے زیادہ سرچ کیا جن کے بعد وزیراعظم نریندرا مودی دوسرے اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال تیسرے نمبر پر رہے، خواتین سلیبریٹز میں سنی لیون کے بعد دوسرے نمبر پر بپاشا باسو رہیںجبکہ دپیکا تیسرے، کترینہ کیف چوتھے اور پریانکا چوپڑا پانچویں نمبر پر رہیں۔

متعلقہ عنوان :