مخالفین آئے روز مجھے بدنام کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں، انمول وفا

لابی ازم سے دور رہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں، انٹرویو

اتوار 4 دسمبر 2016 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) سٹیج اداکار انمول وفا نے کہا ہے کہ میرے مخالفین آئے روز مجھے بدنام کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں، لابی ازم سے دور رہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے مخالفین آئے روز مجھے بدنام کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فی الحال میری تمام تر توجہ کیئریئرپر ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو میری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی اور کامیابی کی منزل پر پہنچ کر دم لوں گی۔انہوں نے کہا کہ سٹیج کے ساتھ فلم اور ٹیلی ویژن پر بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :