ماہرہ خان نے صبا قمر کومستقبل کی فلمی سپرسٹار قرار دیدیا

فلم لاہور سے آگے میں صبا قمر نے لاجواب اداکاری سے دل جیت لیا ہے، ہمیں ایک دوسرے کے اچھے کام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے

اتوار 4 دسمبر 2016 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) اداکارہ ماہرہ خان نے صبا قمر کومستقبل کی فلمی سپرسٹار قرار دیدیا۔امریکہ میں ہونیوالے پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول میں فلم ’ لاہور سے آگے‘ دیکھنے کے بعد اپنے ٹوئٹرپیغام میں صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ آنے والے وقت کی سپراسٹار ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ فلم میں صبا قمر نے لاجواب اداکاری سے میرا دل جیت لیا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے اچھے کام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :