بدلے ،انتقام کی آگ کے گرد گھومتی ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم ’جان وک چیپٹر2‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

فلم آئندہ سال 10 فروری کو سینماء گھروں میںنمائش کیلئے پیش کی جائیگی

اتوار 4 دسمبر 2016 11:10

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) بدلے اور انتقام کی آگ کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’جان وک چیپٹر2‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ چیڈ اسٹیل سکی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 2015کی ایکشن فلم ’جان وِک‘ کا سیکوئل ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہر ایک ایسے اسنائپر کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے۔

(جاری ہے)

جان نامی اس شوٹر کے دشمن موقعے سے فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے اٴْسے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں، تاہم دفاع کیلئے جان ایک بار پھر اپنا پیشہ اپنا لیتا ہے۔باسیل لیوانک اور ڈیوڈ لیچ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیوز نبھا رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لارنس فشبرن، برج موئے ناہن، روبی روز، ایئن میکشین، لینس ریڈک اور ایلے مینگ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔مار دھاڑ اور تھرل سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت آئندہ سال 10فروری کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :