نئی ہالی ووڈڈرامہ فلم ’کولیٹرل بیوٹی ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم رواں ماہ 16 دسمبر کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 4 دسمبر 2016 11:10

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) معروف اداکار ول اسمتھ اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی نئی ہالی ووڈڈرامہ فلم ’کولیٹرل بیوٹی ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ فرینکل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹیو کے گرد گھومتی ہے جو ایک حادثے کے بعد خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار معروف اداکار وِل اسمتھ ، اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اورہیلن میرن نبھارہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کیرا نائٹلے، ایڈورڈ نورٹن، مائیکل پینا اور نومی ہیرس شامل ہیں۔مائیکل شوگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 16دسمبر کو سنیماء گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :