مردان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

اتوار 4 دسمبر 2016 11:00

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) مردان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مردان کے علاقہ لونڈ خوڑ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالے آپس میں رشتے دارتھے ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیںاور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :