کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے، طاہر القادری

پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں، ہرقسم کی دہشتگردی نے پنجاب سے جنم لیا، پنجاب سے شدت پسند سوچ کا خاتمہ نہیں ہوسکا، پنجاب میں دہشتگردوں کے خاتمے کے بغیر ملک میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا،ملک میں بدترین بادشاہت قائم ہونے جا رہی ہے، جمہوریت بچانے کے لئے بادشاہت کو ختم کرنا ہے ،ملک کے حالت تشویشناک ہیں ،قطری شہزادے کے خط نے حکمرانوں کی کرپشن ثابت کر دی، مسائل کے حل کیلئے قوم کو بیدار ہونا پڑے گا،دہشت گردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ ختم کرنا ہو گا پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کراچی پہنچے کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 11:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں، ہرقسم کی دہشتگردی نے پنجاب سے جنم لیا، پنجاب سے دہشتگردی اور شدت پسند سوچ کا خاتمہ نہیں ہوسکا، پنجاب میں دہشتگردوں کے خاتمے کے بغیر ملک میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا،ملک میں بدترین بادشاہت قائم ہونے جا رہی ہے، جمہوریت بچانے کے لئے اس بادشاہت کو ختم کرنا ہے،کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے،ملک کے حالت تشویشناک ہیں ،قطری شہزادے کے خط نے حکمرانوں کی کرپشن ثابت کر دی، مسائل کے حل کیلئے قوم کو بیدار ہونا پڑے گا،دہشت گردی اور کرپشن کی گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا سے براستہ دبئی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کی604 سے کراچی پہنچے۔ ایئرپورٹ پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور اور کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری ایئرپورٹ سے کارکنوں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں خواجہ ہاؤس پہنچے جہاں ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ سے پرانی یادیں وابستہ ہیں۔ کراچی کی سرزمین سے محبت کرتا تھا اور کرتا ہوں۔ انہوں نے اہلیان سندھ کو سندھ کی ثقافت کے دن کی مبارکباد دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی میں امن کی بحالی پر آپریشن کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن سے متعلق کئی سوالات ابھی بھی کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کا ٹھکانا ہے۔ ہرقسم کی دہشتگردی نے پنجاب سے جنم لیا۔ پنجاب سے دہشتگردی اور شدت پسند سوچ کا خاتمہ نہیں ہوسکا۔ پنجاب میں دہشتگردوں کے خاتمے کے بغیر ملک میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے ، ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کیے جا رہے ہیں ، دہشت گردی اور کرپشن کی گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک کے حالت تشویشناک ہیں ، کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کیے جا رہے ہیں ، قطری شہزادے کے خط نے حکمرانوں کی کرپشن ثابت کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے قوم کو بیدار ہونا پڑے گا۔ دہشت گردی اور کرپشن کی گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگی۔