عامر پاپا کا کراچی کی جیل میں بیٹھ کر شہر میں جرائم کنٹرول کرنے کا انکشاف

جیل سے ٹارگٹ کلنگ کی ہدایات جاری ہوتی تھیں، گرفتار ٹارگٹ کلر سولہ افراد کے قتل اور آٹھ قتل کروانے کا اعتراف

اتوار 4 دسمبر 2016 11:00

عامر پاپا کا کراچی کی جیل میں بیٹھ کر شہر میں جرائم کنٹرول کرنے کا انکشاف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) اورنگی ٹاؤن سے گرفتار ٹارگٹ کلر عامر پاپا نے کراچی کی جیل میں بیٹھ کر شہر میں جرائم کنٹرول کئے جانے کا انکشاف کیا ۔ جیل سے ٹارگٹ کلنگ کیلئے ہدایت دی جاتی ہیں،ملزم نے سولہ افراد کے قتل اور آٹھ قتل کروانے کا اعتراف بھی کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے گرفتار ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر عامر پاپا نے انکشاف کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم میں 7 کارندے تھے جنہیں جیل سے وارداتوں کی ہدایات جاری کی جاتی تھیں۔

عامر پاپا نے چھ سال جیل میں رہ کر شہریوں کو قتل کرنے کی ہدایت دینے کا انکشاف بھی کیا۔ متحدہ سے تعلق رکھنے والا ملزم ٹارگٹ کلنگ میں بتیس بور کا پستول استعمال کرتا تھا۔ اورنگی، بلدیہ اور بنارس کے علاقوں میں سولہ افرادکو خود قتل کرنے اور آٹھ کو قتل کروانے کیلئے ہدایت دینے کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش شہر میں دہشت پھلانے کے اس کھیل میں اپنے چھ ساتھیوں کے نام بھی بتا دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :