سرتاج عزیز کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ، افغانستان میں پائیدار امن‘ ترقی اور استحکام پر تبادلہ خیال

اتوار 4 دسمبر 2016 11:00

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی‘ ملاقات میں افغانستان میں پائیدار امن‘ ترقی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارت گئے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سائیڈ لائن پر افغان صدر سے ملاقات ہوئی جس میں خطے میں پائیدار امن‘ ترقی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :