جہلم میں پولیس اہلکارکی فائرنگ سے ساتھی اہلکار جاں بحق

اتوار 4 دسمبر 2016 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) جہلم میں 2 پولیس اہلکاروں میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک اہلکار جان بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جہلم کے علاقہ لالازار میں گشت پر مامور پولیس وین میں دو اہلکاروں میں معمولی تکرارکے دوران کاشف بٹ نامی اہلکار نے منور نامی اہلکار پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے منور موقع پر ہی دم توڑگیا۔ واقعے کے بعد ملزم اہلکارکاشف بٹ موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :