مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات

ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 دسمبر 2016 10:33

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2016ء) ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کیلئے بھارت میں موجود مشیر خارجہ کی صبح سویرے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی اجیت دوول کے ساتھ ملاقات آج صبح ہوئی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔سرتاج عزیز اور اجیت دوول ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط بھی موجود تھے۔ملاقات ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی سائیڈلائن پر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :