روس کا بدستور بشارالاسد کی حمایت پر اصرار

اتوار 4 دسمبر 2016 10:30

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) اٹلی میں امریکا اور روس کے درمیان شام کے تنازع کے حوالے سے مذاکرات ایک با پھر ناکام ہو گئے۔ ان مذاکرات میں امریکا اور روس کے وزراء خارجہ نے حصہ لیا مگر روس کی جانب سے صد بشارالاسد کی حمایت پر بدستور قائم رہا۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روم میں ہونے والے مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سیرگی لافروف نے تبادلہ خیال کیا۔

مذاکرات سے قبل روم میں اپنے اطالوی ہم منصب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ دوستان شام کے اجلاس میں طے پائے تمام فیصلوںپر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ شام کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیرگی لاروف نے شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت اور ان کی مدد جاری رکھنے پر اصرار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی حلب میں جاری لڑائی کے دوران بشارالاسد کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے شام کے دوست ممالک کے مشترکہ اجلاس کے دوران شام کے حوالے سے طے پائے معاہدوں کی پاسداری کرنے پر زور دیا بالخصوص شام سے متعلق سلامتی کونسل کی قراداد 2254 پر عمل درآمد پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :