لیبیا میں غیرملکی فوجی مداخلت کا معاملہ زیرغور نہیں: جان کیری

اتوار 4 دسمبر 2016 10:30

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واضح کیا ہے کہ لیبیا میں کوئی غیرملکی فوجی مداخلت نہیں ہوگی۔انھوں نے جنگ زدہ ملک میں جاری بحران کے سفارتی حل کی ضرورت پر زوردیا ہے۔انھوں نے یہ بات روم میں اطالوی ہم منصب پاؤلو جینٹلونی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ''سفارت کاری ہمارے آلے ہیں۔

ہم دوسرے آپشنز پر غور نہیں کررہے ہیں اور میرا نہیں خیال کہ کوئی ملک (لیبیا میں) فوجی کارروائی کی تیاری کررہا ہی''۔انھوں نے اطالوی وزیر خارجہ جینٹلونی کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ لیبیا میں بحران کے حل کے لیے مذاکرات ابھی نیتجہ خیز ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سفارتی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جان کیری نے بتایا کہ ''گذشتہ ماہ کے دوران جنرل خلیفہ حفتر کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے سفارتی کوششوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور اختلافات کے خاتمے کے لیے سلسلہ وار اجلاس منعقد کیے گئے ہیں''۔

وہ لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی پر قابض فورسز کے کمانڈر کا حوالہ دے رہے تھے جو دارالحکومت طرابلس میں اقوام متحدہ کی ثالثی کے نتیجے میں قائم ہونے والی وزیراعظم فائزالسراج کی سربراہی میں حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرچکے ہیں اور وہ مشرقی لیبیا میں قائم متوازی حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :