اوباما ایران پر پابندیوں میں توسیع پر دستخط کر دیں گے ، واشنگٹن

اتوار 4 دسمبر 2016 10:30

اوباما ایران پر پابندیوں میں توسیع پر دستخط کر دیں گے ، واشنگٹن

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما ایران پر مزید دس برس کے لیے پابندیوں کی توسیع سے متعلق قانون سازی کو منظور کر لیں گے جس کے بعد یہ باقاعدہ ایک قانون بن جائے گا۔

(جاری ہے)

صحافیوں کو یومیہ بریفنگ کے دوران وہائٹ ہاؤس ترجمان ایرک شولٹز کا کہنا تھا کہ " ہم سمجھتے ہیں کہ ایران پر پابندیوں کی توسیع کا قانون ضروری نہیں ہے تاہم ہمارا یہ بھی خیال ہے کہ یہ ایرانی (نیوکلیئر) معاہدے پر ہر گز اثر انداز نہیں ہوگا... میں توقع کرتا ہوں کہ صدر اس قانون سازی پر دستخط کر دیں گی"۔

ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی سینیٹ کی جانب سے ایران پر مزید دس برس کے لیے پابندیوں کی توسیع کی تائید ، تہران اور عالمی طاقتوں کے درماین 2015 میں طے پانے والے تاریخی نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق نیوکلیئر معاہدے پر عمل درامد کی نگرانی کی ذمے دار ایرانی کمیٹی کو اس امر سے آگاہ کیا جائے گا۔